سکے کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آپ کو پہلے کیا دکھائی دیا آپ کا جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کیا بتاتا ہے؟ جانیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تصاویر بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، کئی بار یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی بولتی ہیں۔ یہ تصاویر آپ کی شخصیت کے ایسے رخ کے بارے میں بتاتی ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی تصویر کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آپ نے پہلے بھی دیکھی ہوگی۔ اس تصویر میں آپ کو ایک روپے کا سکہ دکھائی دے رہا ہے جو کہ ہم میں سے اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا۔ اگر آپ کی نظر نے سکے میں موجود قائداعظم کو دیکھا ہے تو آپ ہی ایک عام انسان ہی کی طرح ہے۔
ایسے انسان ہر چیز کو پرکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ معاملات کو جلد از جلد ختم کریں۔ ایسے لوگ بہت جلدی کسی بھی کام سے اُکتا جاتے ہیں۔ لیکن اگر اسی تصویر کو آپ لوگوں نے الٹا کر کے دیکھا ہو، تو کسی بزرگ کی تصویر معلوم ہوتی ہے، اگرچہ یہ تصویر بزرگ کی تصویر کے طور پر بنائی نہیں گئی۔ مگر ہر تصویر کو مختلف اینگل سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایسا ہی یہاں بھی ہوا ہے۔ اگر آپ نے بھی اس تصویر کو الٹا کر کے دیکھا ہو تو ایک منفرد شکل دکھائی دے رہی ہے، جس میں بزرگ کی شکل محسوس ہو رہی ہے۔ ایسے لوگ ہر معاملے کو ایک مختلف پیراہے میں دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے ہر معاملے کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچاتے ہیں جبکہ مطمئن ہونے تک کام کو چھوڑتے نہیں ہیں۔