ملزم نے نورمقدم کو قتل کرنے کی وجہ بتا دی

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نورمقدم کو قتل کرنے کی وجوہات ملزم نے ‏بتا دی . نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نورمقدم قتل کیس میں پیشرفت ‏ہوئی ہے اور ملزم ظاہرجعفر نے زبان کھول دی ہے .

ملزم نے بیان دیا ہے کہ نور میرےساتھ بےوفائی کررہی تھی جس کا مجھےپتہ چل گیاتھا اور ‏بےوفائی پر نورمقدم کوقتل کیا . ملزم نے 5روزہ جسمانی ریمانڈکےبعد اعتراف جرم میں وجہ قتل بتائی ہے . ملزم کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے3گھنٹےتک واقعہ چھپایا اگر ملزم کی والدہ یاگارڈز وقت پر ‏اطلاع دیتے تو نور کی جان بچائی جاسکتی تھی . ذرائع کے مطابق نورمقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سےبھاگ کر گارڈ کےپاس آئی اور خود کو سیکیورٹی ‏گارڈ کےکیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہرجعفرپیچھےآیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا . گلی میں موجودگارڈیہ سب کچھ دیکھتےرہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہرجعفر کو تشدد کرنے ‏سے نہیں روکا، گلی میں اوربھی لوگ موجودتھےجنہوں نےنورکوگھسیٹتےدیکھا، ملزم نےنورمقدم پر ‏‏3گھنٹے تک تشدد کیا . پولیس نے مقدمے میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم ‏قتل کیس میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں