بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ امریکی سفارت خانہ عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا نہ ان کی رہائی پر اثر انداز ہوتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کسی بھی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں، امریکی سفارت خانہ کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا .
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت معلوم کرسکتا ہے اور وکلاء کی فہرست فراہم کرسکتا ہے، لیکن انہیں قانونی مشورے نہیں دے سکتا .
متعلقہ خبریں