کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 11 سالہ بیٹے کو موبائل فون دینے کے مخالفت کردی

میڈرڈ (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے اپنے 11 سالہ بیٹے کو موبائل فون دینے کے مخالفت کردی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ فٹبالر رونالڈو نے اپنے 11 سالہ بیٹے کے پاس موبائل فون رکھنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اْن کا بچہ ‘ٹیکنالوجی کا عادی بنے۔اس حوالے سے رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر موبائل فون سے بہت مدد ملتی ہے، اس سے میری اور پوری دنیا کی مدد ہوئی اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے لیکن ہمیں اس

کے جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔رونالڈو نے اپنے بیٹے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹا سا تاثر دے سکتا ہوں، میرا سب سے بڑا بیٹا جلد ہی 12 سال کا ہونے والا ہے اور وہ ہر بار مجھ سے پوچھتا ہے کہ ڈیڈی! کیا میرے پاس فون ہے؟’ تو میں اس سے کہتا ہوں کہ ‘آپ کے پاس وقت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ نوجوان نسل اپنی عمر سے ایک قدم آگے ہے اس لیے میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے لیکن ٹیکنالوجی کے بارے میں جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔پرتگالی فٹبالر نے کہا کہ بچوں کو فون دو لیکن ایک مدت کے ساتھ، انہیں ہر وقت نہ دیں، میرے خیال میں یہاں بنیادی نکتہ یہی ہے،واضح رہے کہ رونالڈو چار بچوں کے والد ہیں اور اب وہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والد بھی بننے والے ہیں کیونکہ اْن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں بہت جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

17 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

20 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

38 mins ago

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

44 mins ago

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

54 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

1 hour ago