تنقید ضرور کریں لیکن فیصلوں پر، منصف پر نہیں، نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم سب کامشترکہ مقصد ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تنقید ضرور کریں، لیکن فیصلوں پر کریں، منصف پرنہ کریں، انصاف بھی عبادت کا حصہ ہے ، ہم تنقید کا جواب نہیں دیتے ، بے جا تنقید سے دل دکھتا ہے،مثبت تنقید سے بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے، مقدمات کے فیصلوں میں جلد بازی نہیں کرینگے.اس ادارے کو عزت و احترام دینا چاہیے، بعض وجوہات کی بنا پر زیر التواء مقدمات کی تعداد اضافہ ہوا ، جسے ختم کرنے کیلئے سب نے محنت کرنی ہے، عزت دینے پر سپریم کورٹ بار کا مشکور ہوں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عشا یہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ وہی اچھا ہے جو واضح ہو،فریقین کوپتاہویہی آخری فیصلہ ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات سننے والا اوپر (خدا)ہے ،میں نے جہاں تک ممکن تھااپنے کام کو بخوبی طور پر سرانجام دیاہے ،میرا دل وکلاء کے دلوں کے ساتھ دھڑکتا رہا ہے ،وکلاء کے مسائل کو ہمیشہ ہی اپنے مسائل سمجھا ہے۔صدرسپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ہمیشہ بار کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے، ہائوسنگ کالونی کے حوالے سے چیف جسٹس گلزار احمد کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے.
توقع ہے کہ نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال تمام ججوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،تمام ججوں کا اتفاق عدالت کے لئے ضروری ہے،جسٹس عمر عطا بندیال بار اور بینچ کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گے ،اس مقصد کے لیے بارایسوسی ایشن جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہوگی،دل کی باتیں کل سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں دیے جانے والے الواداعی ریفرنس میں کرینگے، پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس گلزار احمد کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

6 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

6 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

7 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

7 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

7 hours ago