عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ادارہ برائے ضابطہ برقی توانائی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگائی میں پسی عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی . بجلی کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے .


سنٹرل پاور پر چیزنگ کمپنی(سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بارہ پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے، پاور ٹیرف میں اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی . نیپراسی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی . تاہم قیمتوں میں اضافے کی صورت میں صارفین کو 30 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا .
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی . بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی . 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی . ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی . کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی . ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث بھی مقامی مارکیٹ میں کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں