عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ادارہ برائے ضابطہ برقی توانائی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگائی میں پسی عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پر چیزنگ کمپنی(سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بارہ پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے، پاور ٹیرف میں اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔نیپراسی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کی صورت میں صارفین کو 30 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث بھی مقامی مارکیٹ میں کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

Recent Posts

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

14 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

21 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

33 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

37 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

40 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

43 mins ago