سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے، خرم شیر زمان

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے . خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم سب نے احتجاج کیے دھرنے دیئے، اپوزیشن نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جماعت اسلامی کے میمبر احتجاج میں بھی نہیں آتے تھے، وزیر اعلیٰ صاحب اپنے دوستوں کے پاس جارہے ہیں .


انہوں نے کہا کہ پی پی نے صوبے سندھ میں تماشہ شروع کیا ہوا ہے، سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے، ان لوگوں کو اب اقتدار میں آنے سے روکنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی بل کا مسئلہ اہم ہے، اس حوالے سے ہمارا بل سندھ اسمبلی میں موجود ہے، میں چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ سیاسی جیب کترے اپنی رنگبازیاں جاری رکھیں گے .
خرم شیر زمان نے کہا کہ سعید غنی صاحب آپ کی دو نمبریاں نہیں چلیں گے، سندھ کو یونیورسٹی آف کرپشن بنا دیا گیا ہے، روز کسی نہ کسی شخص کو مارا جارہا ہے، 51 ہزار موٹر سائیکل کراچی سے غائب ہوئی، 54238 موبائل فون غائب ہوئے ہیں .
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 2600 گاڑیاں کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی ، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج چل رہا ہے، سندھ حکومت سندھ کے مسائل کو حل کرے، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں