سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے، خرم شیر زمان

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے۔خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم سب نے احتجاج کیے دھرنے دیئے، اپوزیشن نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جماعت اسلامی کے میمبر احتجاج میں بھی نہیں آتے تھے، وزیر اعلیٰ صاحب اپنے دوستوں کے پاس جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی نے صوبے سندھ میں تماشہ شروع کیا ہوا ہے، سندھ حکومت کو گرانے کا وقت آچکا ہے، ان لوگوں کو اب اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی بل کا مسئلہ اہم ہے، اس حوالے سے ہمارا بل سندھ اسمبلی میں موجود ہے، میں چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ سیاسی جیب کترے اپنی رنگبازیاں جاری رکھیں گے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ سعید غنی صاحب آپ کی دو نمبریاں نہیں چلیں گے، سندھ کو یونیورسٹی آف کرپشن بنا دیا گیا ہے، روز کسی نہ کسی شخص کو مارا جارہا ہے، 51 ہزار موٹر سائیکل کراچی سے غائب ہوئی، 54238 موبائل فون غائب ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 2600 گاڑیاں کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی ، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج چل رہا ہے، سندھ حکومت سندھ کے مسائل کو حل کرے، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

3 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

28 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

34 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

50 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

58 mins ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago