نوازشریف برطانیہ میں کس چیز کا دورہ کرنے میں مصروف ہیں ؟بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نوازشریف برطانیہ میں فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف ہیں ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے مانچسٹر کے قریب نیلسن میں فیکٹری کا دورہ کیا
جس دوران اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے بھی ان کے ہمراہ تھے ، فیکٹری لندن سے 425 کلومیٹر دور نیلسن کے علاقے میں ہے ۔
نوازشریف نے فیکٹری کا معائنہ کیا اور اس موقع پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ یاد رہے کہ نوازشریف علاج کی غرض سے برطانیہ میں موجود ہیں اور گزشتہ روز ان کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی ہے ۔