دلیپ کمار کے پشاور میں رہنے والے رشتہ دار بھی ان کی وفات پر رنجیدہ

(قدرت روزنامہ)فرزند پشاور شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار کروڑوں مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔ دلیپ کمار کے پشاور میں رہنے والے رشتہ دار بھی ان کی وفات پر رنجیدہ ہیں کہتے ہیں کہ دلیپ کمار تو ان کے درمیان نہیں رہے تاہم حکومتی فیصلے کے تحت ان کے گھر کو قومی ورثہ قرار دینے سے دلیپ کمار کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

دلیپ کمار 1922 میں محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ دلیپ کمار کے آبائی شہر پشاور میں انکے کئی رشتہ دار مقیم ہیں جن میں انکے بھتیجے فواد اسحاق بھی شامل ہیں۔ فواد اسحاق کہتے ہیں کہ مرحوم دلیپ کمار جب پشاور آئے تو ان کے گھر قیام کیا۔دلیپ کمار کو پشاور سے خاص لگاؤ تھا۔

دلیپ کمار عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور خیراتی کاموں کے معترف رہے

دلیپ کمار کے قریبی رشتہ دار آفان عزیز نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شائستہ اور نفیس طبعیت کے مالک تھے۔ دلیپ کمار کو اپنی مادری زبان ہندکو سے بہت لگاؤ تھا۔

دلیپ کمار کے رشتہ داروں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرحوم کے آبائی گھر کو میوزیم بنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر بننے سے دلیپ کمار کی یادیں آنے والی نسلوں تک محفوظ رہیں گی۔

Recent Posts

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

7 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

14 mins ago

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ…

29 mins ago

احمد علی بٹ کی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر سخت تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے…

43 mins ago

میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ…

47 mins ago

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

1 hour ago