دلیپ کمار کے پشاور میں رہنے والے رشتہ دار بھی ان کی وفات پر رنجیدہ

(قدرت روزنامہ)فرزند پشاور شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار کروڑوں مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے . دلیپ کمار کے پشاور میں رہنے والے رشتہ دار بھی ان کی وفات پر رنجیدہ ہیں کہتے ہیں کہ دلیپ کمار تو ان کے درمیان نہیں رہے تاہم حکومتی فیصلے کے تحت ان کے گھر کو قومی ورثہ قرار دینے سے دلیپ کمار کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی .

دلیپ کمار 1922 میں محلہ خداداد میں پیدا ہوئے . دلیپ کمار کے آبائی شہر پشاور میں انکے کئی رشتہ دار مقیم ہیں جن میں انکے بھتیجے فواد اسحاق بھی شامل ہیں . فواد اسحاق کہتے ہیں کہ مرحوم دلیپ کمار جب پشاور آئے تو ان کے گھر قیام کیا . دلیپ کمار کو پشاور سے خاص لگاؤ تھا . دلیپ کمار عمران خان کے کرکٹ کیریئر اور خیراتی کاموں کے معترف رہے دلیپ کمار کے قریبی رشتہ دار آفان عزیز نے ان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شائستہ اور نفیس طبعیت کے مالک تھے . دلیپ کمار کو اپنی مادری زبان ہندکو سے بہت لگاؤ تھا . دلیپ کمار کے رشتہ داروں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرحوم کے آبائی گھر کو میوزیم بنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر بننے سے دلیپ کمار کی یادیں آنے والی نسلوں تک محفوظ رہیں گی . . .

متعلقہ خبریں