اوپو نے فلیگ شپ رینو 7 سیریز متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی موبائل ساز کمپنی اوپو نے اپنی رینو 7 سیریز کو لانچ کردیا ہے۔ اس سیریز کے تحت کمپنی نے اوپو رینو 7 پرو اور اوپو رینو 7 اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کیے ہیں۔جی ایس ایم ارینا کے مطابق اوپو رینو سیریز 7 گزشتہ سال لانچ ہونے والی اوپو رینو سیریز 6 کی پیش رو ہے۔
واضح رہے کہ اوپو نے گزشتہ ماہ ہی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چار فروری سے اپنی فلیگ شپ رینو 7 سیریز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ دسمبر 2021 میں اوپو کی جانب سے رینو 7 سیریز کے تحت رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو فائیو جی اور رینو 7 ایس ای فائیو جی سیٹس کو چین میں مارکیٹ کیا گیا تھا۔

اوپو رینو 7 سیریز کی اسپیسیفیکنز

رینو 7 فائیو جی

رینو 7 فائیو جی کو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 778 جی ایس او سی جیسے طاقت ور پروسیسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی کی اسٹوریج دی گئی ہے۔
اوپو رینو 7 کو تین کیمروں کے ساتھ مارکیٹ کیا گیا ہے جس میں 64 میگا پکسلز کا مرکزی، 8 میگا پکسلز کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کا میکرو لینس کیمرا شامل ہے۔فرنٹ پر سیلفی اور ویڈیو کالز کے دلدادہ افراد کے لیے 32 میگا پکسلز کیمرا دیا گیا ہے۔ یہ فون 4 ہزار 500 ایم اے ایچ بیٹری اور 65 واٹ چارجر کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے۔

رینو 7 پرو فائیو جی

اوپو نے اس فلیگ شپ فون میں ڈسپلے اور کیمرے پر بہترین کام کیا ہے۔ 6.55 انچ کا فل ایچ ڈی اولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ بہترین ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ الٹی طرف موجود ہول پنچ اسکرین کے اندر موجود فنگر پرنٹ سینسر اسے دوسرے ماڈلز سے منفرد بناتا ہے۔میڈیا ٹیک کے فلیگ شپ ڈائمنسٹی 1200 میکس کے چپ سییٹ کے ساتھ اس فون میں 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 32 میگا پکسلز کا کیمرا بھی اس کے ہول پنچ میں دیا گیا ہے۔ جب کہ عقبی حصے میں تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں پرائمری کیمرا 50 میگاپکسلز کے سونی IMX766 سینسر کے ساتھ، 8 میگا پکسلز کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسلز کا میکرو لینس دیا گیا ہے۔
رینو 7 پرو فائیو جی میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 65 واٹ کے چارجر کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اوپو کے ان دو نئے فلیگ شپ فون کو ابتدائی طور پر بھارت میں لانچ کیا گیا ہے۔ رینو 7 پرو کو 39 ہزار 999 بھارتی روپے( 94 ہزار 400 پاکستانی) میں 8 فروری سے اور رینو 7 کو 28 ہزار 999 روپے( 68 ہزار 400 پاکستانی) کی قیمت پر 17 فروری سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

4 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

11 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

50 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

1 hour ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

1 hour ago