سیب کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیب کھانے کے فائدے بےشمار ہیں اور اسے پابندی سے کھانے والے افراد بہت سی مہلک بیماریوں سے بچے رہتے ہیں . سیب کا استعمال انسان کو چست اور تندرست رہنے میں مدد کرتا ہے اور اس سے جسم کی توانائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے .


علاوہ ازیں سیب کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے . اس حوالے سے مختلف مطالعے کیے گئے ہیں اور تحقیقات بھی ہوئیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہوسکتا ہے .
اس سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کے اضافے کو روکتا ہے جبکہ اس سے ہونے والے خطرات کو بھی بہت حد تک کم کرتا ہے . سیب میں موجود زنک، آئرن اور ٹریس میٹلز ذیابیطس کے مریضوں کو انکی شوگر قابو کرنے میں مدد دیتا ہے .
علاوہ ازیں سیب کا استعمال ہائ بلڈ پریشر کے مریض بھی بہت آسانی سے کرسکتے ہیں کیونکہ یہ پیدا ہونے والے خطرات میں فائدے مند ثابت ہوتا ہے . دوسری جانب سیب کا استعمال آنتون کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے قبض اور دیگر بیماریاں ہونے کے خدشات بہت کم ہوجاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں