مولانا عبدالغفور حیدری پمز میں داخل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو عارضۂ قلب کی شکایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری کے خاندانی ذرائع نے ان کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کو رات گئے پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا۔خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کو ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔