آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کےبعد روپیہ تگڑا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کے چھٹے ریویو کی منظوری کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا . ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر2روپے 39 پیسے سستا ہوکر 174روپے 48پیسے پر بند ہوا .

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوگیا . آئی ایم ایف کے بورڈ کی پاکستان کو چھٹے پروگرام کی منظوری کے بعد روپیہ تگڑا ہوگیا . ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 29 پیسے سستا ہوگیا اور 176.77 روپے سے گھٹ کر 174.48 روپے پر آگیا . رپورٹ کے مطابق 29 دسمبر 2021 کو ڈالر 178.24 روپے کی بلند ترین سطح سے 3.76 روپے سستا ہوچکا ہے .
ماہرین کی رائے ہے کہ بڑھتے درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے . اب سکوک بانڈ کے ایک ارب ڈالرز اور آئی ایم ایف کے بھی ایک ارب ڈالرز ملنے سے روپے کی قدر میں بہتری کی توقع ہے . رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوگیا اور 178.50 روپے سے گر کر 177 روپے کا ہوگیا . ایک ہفتے میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 201 روپے کا ہوگیا جبکہ پاؤنڈ 241 روپے پر مستحکم رہا .

. .

متعلقہ خبریں