اسلام آباد (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور خوشخبری سنادی، واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کرانے کے لئےسرگرم عمل ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں پیغام رسانی کے لئے مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہے، صارفین کی پڑھتی ہوئی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے واٹس ایپ نے مزید نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا مزید آسان ہوگا .
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے .
نئے فیچر کی مدد سے صارفین چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے .
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کےمطابق شروع کئے اس نئے فیچر کا نام ’’NEW MEDIA PICKER‘‘ہے . اس فیچر سے صارفین کو کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی جس کےبعد وہ دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے . تصویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئےفون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کئے جائیں گے،جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی . نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے .
📝 WhatsApp beta for Android 2.22.4.4: what's new?
WhatsApp is working on a redesigned media picker after taking a photo, for a future update.https://t.co/o5gkWf2iQ2— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 26, 2022
خیال رہے کہ یہ نیا فیچر کسی چیٹ کے درمیان عام طور پر تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کے لئے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صارفین اسے اس وقت استعمال کر سکیں گے جب وہ ان ایپ کیمرے سے تصاویریا ویڈیوز لیں گے .