پشاور کے لوگ دلیپ کمار کی وفات پر رنجیدہ ہیں، امیر حیدر ہوتی

(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا لیجنڈری اداکار کی وفات پر کہنا ہے کہ پشاور کے لوگ دلیپ کمار کی وفات پر بے حد رنجیدہ ہیں . امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار المعروف محمد یوسف خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ ’اس میں کوئی شق نہیں ہے کہ لیجنڈ اداکار د لیپ کمار کی وفات ایک عہد کا ختم ہونا ہے، پشاور کے یوسف خان قصہ خوانی قتل عام کا چشم دید گواہ تھا .

‘ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’پشاور کے عوام لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات اور اس نقصان پر شدید غم کی کیفیت میں ہیں . ‘   امیر حیدر ہوتی کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں دلیپ کمار کے لیے دعا بھی کی گئی ہے اور ساتھ میں اُنہیں ہیرو بھی قرار دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں