لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر سے بھی کم ہے۔فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے 36 مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی لاہور کے لیے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
لاہور کی 10 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا، جبکہ 2 مقامی پروازوں کو کراچی واپس کر دیا گیا۔
متعدد ایئر لائنز نے انٹرنیشنل مسافروں کو اسلام آباد سے بسوں کے ذریعے روانہ کیا، لاہور ایئر پورٹ سے بھی مسافر بسوں کے ذریعے اسلام آباد بھیجے گئے۔مسقط، دمام، جدہ، ابو ظہبی کی فلائٹس ابھی بھی لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں۔
مشہد، دوحہ، دبئی، ریاض، کنمنگ، استنبول، ڈھاکا، مسقط کی پروازیں لاہور نہ اتر سکیں، لاہور سے مدینہ، جدہ، ابو ظہبی، شارجہ، دبئی، دمام اور دوحہ پروازوں کی روانگی بھی معطل ہے۔ادھر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے متعدد فلائٹس اتر نہ سکیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور اور اطراف میں آج شام کو صورتِ حال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Recent Posts

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

7 mins ago

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی…

22 mins ago

کراچی، آج دسویں جماعت کے 2 شفٹوں میں 5 پرچے لیے جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دسویں جماعت کا…

30 mins ago

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

33 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

46 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو…

56 mins ago