بھارت، پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان میں‘انتہاپسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہے’اور افغان سرزمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے . ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر منعقدہ ساتویں قومی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ‘بھارت پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز دے رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج سیکیورٹی خدشات اور خاص کر ففتھ جنریشن وار پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں . بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت صوبے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی . انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی . ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے . صدر مملکت نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت بلوچستان میں ترقی کے لیے دلچسپی لے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھر رہا ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فوائد آنا شروع ہوگئیہیں اور معاشی اشاریے مثبت سمت جارہے ہیں . صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سیکیورٹی کے حالات پر گہرے اثرات پڑے ہیں . . .

متعلقہ خبریں