پانی صبح 6 بجے کے قریب گھر میں داخل ہوا جس کے قریب 15منٹ بعد گھر کی پیچھے کی دیوار گر گئی ، بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے ماں اور بچہ ڈوب گیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں کلاوڈ برسٹ کے ساتھ مسلسل ہلکی اور تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سیکٹر ای الیون ٹو میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے ایک
بچہ اور ماں جاں بحق ہو گئے . اہلخانہ کے مطابق پانی گھر میں داخل ہونے سے چار بچے اور ماں ڈوب گئے تھے مگر انتظامیہ نے تین بچوں کو بچالیا مگر ایک بچہ اور ماں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے .
متعلقہ خبریں