کیا جہانگیر ترین سے رابطے ہو رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر حمزہ شہبازنے ایسا جواب دیدیا کہ حکومت پریشان ہو جائے گی

لاہور(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کو گھبراہٹ میری سیاسی ملاقاتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ملکی تباہی سے ہے ۔

مسلم لیگ ن کےنائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  سے احاطہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں ؟ جس پر حمزہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رابطےسب کےساتھ ہیں،ہدف عمران نیازی کوگھربھیجناہے، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کراپناکام کررہےہیں، اللہ تعالیٰ بہت جلدعمران نیازی سےعوام کی جان چھڑائےگا۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیاہے ، حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لیا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، شوگر ، ایل این جی سمیت دیگر سکینڈلز میں کرپشن کی گئی ، ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیاہے ۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آپ کی سیاسی ملاقاتوں سے گھبرا گئے ہیں؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوگھبراہٹ میری ملاقاتوں سےنہیں ملکی تباہی سےہے، عمران خان نےمعیشت اورملک کابیڑہ غرق کردیا۔

Recent Posts

مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مالیاتی پوزیشن نے آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت…

2 mins ago

سنجے دت کی 308 گرل فرینڈز ؟ لیکن یہ کیسے ممکن ہے، راج کمار ہیرانی کا ایسا انکشاف کہ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی (قدرت روزنامہ) سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں…

8 mins ago

کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعے سے کمی متوقع…

10 mins ago

یوٹیوبر شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے پر مؤقف جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘کی اہلیہ…

14 mins ago

پولیس ناکے پر دہشتگردوں کی فائرنگ،جوابی فائرنگ سے فرار

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارلحکومت میں پولیس ناکے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ…

46 mins ago

وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم…

59 mins ago