سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا فیصلہ ہو گیا ، حیران کن نتائج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ ضمنی انتخابات ، ن لیگ کے مضبوط ترین سمجھے جانے والےحلقہ پی پی38 میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا ، تحریک انصاف کے امیدوار نے 60ہزار ووٹ حاصل کر لیے جبکہ لیگی رہنما نے 53ہزار ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر ہیں . تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کو سیالکوٹ صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ہونے والی پولنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا جاری ہیں .

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 165میں سے 160حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار 60ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ن لیگ کے امیدوار طارق سبحانی 53ہزار ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر ہیں . 160حلقوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی جیت کےقریب پہنچ چکی ہے . قبل ازیں سیالکوٹ کے شہر سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے . 165 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 15 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 13 ہزار 475 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں . دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صبح سے لے کر شام 5 بجے تک کوئی وزیر سیاسی ذمہ داریاں ادا کرنے نہیں آیا،پنجاب حکومت کا کوئی عہدیدارپی پی 38 کے الیکشن میں سرگرم نظرنہیں آیا،صاف شفاف الیکشن کاسہراپنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو جاتا ہے . پی پی 38 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مخالفین کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،انہوں نے پنجاب حکومت کو ملوث کرنے کی جھوٹی داستانیں بیان کیں،پولیس نے آج 5 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی ہیں . پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جن سے اسلحہ برآمدہواان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے کارکن ہیں ،ہم نے اسلحہ نکلنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ کرنے سے نہیں روکا . . .

متعلقہ خبریں