راولپنڈی میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) راولپنڈی کے علاقے صدر بارونی تھانے کی حدود میں آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا . چکری روڈ پر لیاقت کالونی کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ 28 جون کی آدھی رات کو تین افراد جن میں سے دو نامعلوم تھے، نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا .

جب انہوں نے دروازہ کھولا تو مشتبہ افراد اندر گھس گئے اور انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ایک گھر لے گئے . ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچی کو پانی پلایا گیا تھا اور اسے پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اور ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی . جب اس کے والد جو پیشے سے ایک مزدور ہیں، کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے تو وہ گوجر خان میں ملزمان کے گھر پہنچے اور اگلی صبح اسے واپس لے آئے . پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں