پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بلاول بھٹو نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہا کہ حکومت میں شامل اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے، تو عمران خان کو سمجھائیں . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پرڈاکہ ہے،عمران خان نے جاتےجاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،سی این جی اسٹیشنزبھی 3 ماہ سےبندہیں، اب مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا، عمران خان نےتیل کی قیمتوں کو ریکارڈسطح پرپہنچادیا .
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 27فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں .
. .