(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.47 سے بڑھ کر 175.78 روپے پر بند ہوا ہے .
واضح رہے کہ ہفتے کے پہلے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کی کمی ہوئی تھی .
. .