عرب دنیا
تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
ریاض(قدرت روزنامہ) تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیدیا گیا ۔
برطانوی ادارے انشور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے محفوظ ترین علاقوں کی فہرست جاری کی ، اس فہرست میں مدینہ منورہ کو خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے ۔
فہرست میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کو مسافر خواتین کیلئے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جہاں مسافر خواتین اکیلے سفر کرنے سے اجتناب کرتی ہے ۔مدینہ منورہ کے بعد خواتین کیلئے دوسرا محفوظ شہر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ، تیسرے نمبر پر دبئی ، چوتھے پر جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور پانچویں پر چین کا کا شہر ماکاؤ ہے ۔