شاہ رخ خان کیلئے نئی پریشانی، ماہرہ خان کیساتھ فلم ” رئیس” کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ شاہ رخ خان کی فلم " رئیس " کی پروموشن کے دوران ایک شہری کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرنے کی درخواست کی سماعت گجرات ہائی کورٹ میں ہوئی اور عدالت نے مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے درخواست گزار سے بار بار شاہ رخ خان کی طرف سے معافی مانگے جانے بارے استفسار کیا لیکن اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا . یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی تھے .


اداکار کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا تھا اور متوفی دل کا مریض تھا اور اس کی موت کچھ اور وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی . عدالت نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہیں تو شاہ رخ خان کو معافی مانگنے کو کہا جائے گا .
واضح رہے کہ 23 جنوری 2017 کو، شاہ رخ خان اپنی فلم "رئیس" کی تشہیر کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا، جلد ہی افراتفری مچ گئی اور پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا . اس کے بعد اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس شخص کے اہلخانہ نے شاہ رخ خان کے خلاف وڈوڈارا کی مقامی عدالت میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں