شاہ رخ خان کیلئے نئی پریشانی، ماہرہ خان کیساتھ فلم ” رئیس” کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ شاہ رخ خان کی فلم ” رئیس ” کی پروموشن کے دوران ایک شہری کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرنے کی درخواست کی سماعت گجرات ہائی کورٹ میں ہوئی اور عدالت نے مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے درخواست گزار سے بار بار شاہ رخ خان کی طرف سے معافی مانگے جانے بارے استفسار کیا لیکن اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔ یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی تھے۔
اداکار کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا تھا اور متوفی دل کا مریض تھا اور اس کی موت کچھ اور وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔عدالت نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہیں تو شاہ رخ خان کو معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔
واضح رہے کہ 23 جنوری 2017 کو، شاہ رخ خان اپنی فلم “رئیس” کی تشہیر کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا، جلد ہی افراتفری مچ گئی اور پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس کے بعد اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس شخص کے اہلخانہ نے شاہ رخ خان کے خلاف وڈوڈارا کی مقامی عدالت میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

19 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

26 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

33 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

37 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

43 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

49 mins ago