واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر اپنا پرانا انتہائی مقبول آپشن واپس بحال کر دیا

سان فرانسسکو (قدرت روزنامہ) پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر رابطہ نمبر فہرست (کانٹیکٹ لسٹ) کے پرانے آپشن کو بحال کردیا . ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے انٹرفیس کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کوآزمائشی طور پر متعارف بھی کرایا گیا .

اس نئی تبدیلی کے بعد صارف جب کانٹیکٹ لسٹ کھولتا تو اُسے حالیہ رابطہ نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آتے تھے . جن میں سے صارف کسی ایک کا انتخاب کر سکتا تھا .

اسی طرح گروپ کے لیے بھی حالیہ چیٹ کا آپشن نظر آرہا تھا . ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق صارفین نے اس تبدیلی کو خوفناک قرار دیا اور کمپنی سے دوبارہ پرانا انٹرفیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کمپنی نے ایک بار پھر پرانے انٹرفیس کو بحال کردیا . جس کے بعد اب صارف کو اکثر رابطے میں رہنے والا نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آئیں گے . واٹس ایپ بیٹا صارفین کو نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ ایک بار پھر پرانے انداز سے نظر آنے لگے گی .

. .

متعلقہ خبریں