اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پالک گھروں میں پکائی جانے والی ایک عام سبزی ہے، اس سے بنے لذت بھرےکھانے آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . پالک سبز پتوں والی سبزی ہے، جس کی ابتدائی کاشت فارس میں ہوئی، پالک کو سب ہی صحت بخش سبزی سمجھتے ہیں اور اسے فولاد یعنی آئرن سے بھرپور سمجھا جاتا ہے .
پالک، ایسی سبزی ہے، جو ناصرف باآسانی دستیاب ہے، بلکہ اسے کچن گارڈن میں بھی اُگایا جا سکتا ہے . پالک کو ہمیشہ ہلکی آنچ پر کم پانی کے ساتھ تھوڑی دیر تک پکائیں، تاکہ اس کے غذائی خواص ضائع نہ ہوں .
تازہ پالک کا استعمال زیادہ مناسب ہے کہ ریفریجریٹر اور کولڈ اسٹوریج میں رکھنے سے اس کی غذائی افادیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے البتہ محفوظ طریقے سے اسے ریفریجریٹر میں آٹھ روز اور کولڈ اسٹوریج میں ایک ماہ تک تازہ رکھا جا سکتا ہے .
پالک کن لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے؟
جو افراد تھائی رائیڈ گلینڈ ، جوڑوں کے درد یا پھر گُردے میں پتھری کی تکالیف میں مبتلا ہیں، وہ پالک کے استعمال سے اجتناب برتیں . پالک میں موجود آکزیلک نامی ایسڈ، کرسٹلز میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو گُردوں کے لیے انتہائی مضر ہے .
پالک کے فوائد:
پالک ہمارے اعصاب اور ذہن پر مفید اثرات مرتّب کرتی ہے، یہ ہمارے اعصاب اور رگوں میں غیر ضروری چربی جمع ہونے سے روکتی ہے، اس میں موجود وٹامن اے کی وافر مقدار جِلد کو مناسب نمی فراہم کرتی ہے . پالک جِلدی بیماریوں، کیل مہاسوں اور جھریوں سے محفوظ رکھتی ہے .
. .