سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

(قدرت روزنامہ)شوشل میڈیا مہم کیس میں عدالت نے میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے .

ضلع کچہری کی عدالت میں گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سماعت کی .


ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے، مقدمہ میں ماہم جاوید، عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل پیر اور لینا غنی بھی نامزد ملزم ہیں .
ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے .
علی ظفرکے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی، میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے .
علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں میشاء شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست خارج کردی گئی، عدالت نے میشاء شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے .
عدالت نے شریک ملزمہ ماہم جاوید کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے .
عدالت نے ملزموں کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے 19 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا .
عدالت نے ملزمہ لینا غنی اور علی گل پیر کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کر دیں .

. .

متعلقہ خبریں