(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 7 ایسے کون سے اداکار ہیں جن کو انکی صلاحیت کے مطابق مقام نہ مل سکا؟
آئیں آج کی اسٹوری میں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے سات بہترین اداکار ہیں جن کو انکی صلاحیتوں کے مطابق مقام نہیں ملا .
سمیعہ ممتاز
ڈرامہ انڈسٹڑی کی بہترین اداکارہ سمیعہ ممتاز ایک مضبوط اداکارہ ہیں جو اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ بار بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی ہیں .
اداکارہ ہمیشہ سے کسی بھی کردار کو قبول کرنے میں بہت محتاط رہی ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ انہیں پیش کیا گیا کردار ریڑھ کی ہڈی سے خالی ہے تو وہ اس سے الگ ہوجاتی ہیں .
سمیعہ ممتاز دل نا امید تو نہیں اور پرواز جیسے ڈرامہ ہو یا دختر جیسی فلم میں اداکاری کا لوہا منواچکی ہیں .
سلیم معراج
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار سلیم معراج نے انڈسٹری کو کئی دہائیاں دی ہیں اور اپنے پورے کیریئر میں سلیم معراج نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں .
ان کی رینج کا کوئی موازنہ نہیں ہے، چاہے وہ ولن کے کردار میں ہو یا ہیروکے سائیڈ رول میں، اداکار نے کئی بار خود کو نئی شکل دی ہے .
سلیم معراج پہلی سی محبت، ہسینہ میعن کی کہانی، تیرے بنا اور بیٹی تو میں بھی ہوں جیسے ڈراموں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں .
جنید خان
جنید خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے موسیقی کے ذریعے اداکاری میں کافی کامیابی کے ساتھ قدم رکھا ،انہوں نے اپنی کامیابی کا کافی حصہ دیکھا ہے .
جب بھی انڈسٹری کی کسی بھی معروف اداکارہ کے ساتھ ان کی جوڑی بنائی گئی تو وہ جوڑی سامعین کو بے حد پسند آئی .
کشف، بےرخی، خدا اور محبت جیسے شوز میں ان کی اداکاری کی صلاحیتیں روشن ہوئی ہیں، اور اب کہے دل جِدھر کے ساتھ فلمی اداکار کے طور پر ان کی صلاحیتیں کو مزید اجاگر کیا گیا ہے .
عدیل حسین
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکارعدیل حسین نئے دور کے سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں، ان کا مشاہدہ ہم نے عاصم رضا کی ہو من جہاں اور مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے میں کرسکتے ہیں .
عدیل حسین ایک انڈر ریٹیڈ اداکار ہیں جو اس سے کہیں زیادہ اسکرین ٹائم کے مستحق ہیں .
عدیل نے اگر آخر کب تک، جیکسن ہائٹس جیسے کامیاب شوز اور بن روئے جیسی فلموں میں بہترین کام کر کے خود کو منوایا ہے .
فریال محمود
شوبز انڈسٹڑی کی بولڈ اداکارہ فریال محمود نے ہر بار یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اداکاری کر سکتی ہیں لیکن ابھی تک وہ ایسی پذیرائی حاصل نہیں کر پائی ہیں جس کی وہ مستحق ہیں .
رقیب سے جیسے ڈراموں میں ان کی اداکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ان کو صحیح اسکرپٹس دیے جائیں تو ان کا مستقبل زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے .
صبور علی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرہ اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی کو بہترین اداکاروں کی فہرست میں شام کیا جاسکتا ہے .
انہوں نے ہمیشہ چیلنجنگ رولز سے یہ ثابت کیا کہ وہ ہر طرح کا کام کرسکتی ہیں، پری زاد میں ببلی جیسے مشہور کردار کے ساتھ صبور نے ثابت کیا ہے کہ وہ اگر ان کو انکی بہن کی طرح اچھے اسکرپٹس ملیں تو وہ بھی مزید پریرائی حاصل کرسکتی ہیں .
سرمد کھوسٹ
ایکٹر ، ڈایئریکٹر اور پروڈیوسر سرمد کھوسٹ جیسا ٹیلنٹ نایاب ہے اور منٹو جیسی فلم سے انہوں نے یہ بات ثابت بھی کردی ہے .
اداکار نے نہ صرف اس فلم کی ہدایت کاری کی بلکہ انہوں نے اپنی پوری طاقت سے مرکزی رول بھی ادا کیا .
سرمد کی اب تک کی سب سے مشکل کارکردگی ڈرامہ پردیس میں ان کے کردار نے بھی ناظرین کے آنسو بہائے، ایک اچھا شوہر، ایک اچھا باپ اور ایک اچھا بیٹا بننے کی خواہش کے درمیان پہنسا ہوا سرمد ایک ایسا اداکار ہے جسے ہم مزید اداکاری میں دیکھنا پسند کریں گے .