عید الاضحی کے موقع پر کتنے لوگوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا اور کتنے ارب کا کاروبا ہوا؟ اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے عید الاضحیٰ پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی ہے . محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقامات پر 27 لاکھ سے زائد افراد کی آمد سے 66 ارب روپے کا کاروبار ہوا .

عید الاضحی کے موقع پر صرف چار روز کے اندر مجموعی طور پر 27 لاکھ 70 ہزارسیاحوں کی آمد ہوئی . سیاحت سے مقامی معیشت کو بھی 27 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا . عید کے دوران دس لاکھ 50 سے زائد سیاحوں نے سوات، دس لاکھ نے گلیات اور کمراٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سیاحوں نے رخ کیا . وادی کاغان میں سات لاکھ سے زائد جبکہ چترال 50 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی . . .

متعلقہ خبریں