لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشدخان جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ جیمز فالکنر بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے، ویڈیو نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان جاتے جاتے بڑی بات کہہ گئے ۔تفصیل کے مطابق افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا لیکن جاتے جاتے افغان کھلاڑی نے بڑا بیان دے کر پی ایس ایل کی شان بڑھا دی ۔


ٹیم مینجمنٹ کی موجودگی میں راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرے لیے پی ایس ایل ڈرافٹ میں کیٹگری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
اگرلاہور قلندرز نے مجھے سب سے نچلی کیٹگری میں بھی چنا تو میں پھر بھی اپنی شرکت یقینی بناﺅں گا ۔یہ بات سن کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور مینجمنٹ نے تالیاں بجائیں اور انہیں گلے سے لگا لیا ۔