مریم نواز کایہ انداز اپنانےکیلئےکتنی رقم چاہیے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز کا نام سیاست کے علاوہ ایک اور وجہ سے بھی خبروں میں رہتا ہے اور وہ ہے ان کا فیشن سینس جسے ان کے مخالفین بھی بہترین قراردیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر ن لیگ کے جوتے اور کپڑے سوشل میڈیا پر اکثرہی زیر بحث رہتے ہیں۔ مریم نواز انتہائی مہنگے غیرملکی برانڈز جوتے پہننے کا شوق رکھتی ہیں، جب کہ لباس کے انتخاب میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم ان کی فہرست میں بہت سے بھارتی ڈیزائنربھی ہیں۔
بیٹے جنیدصفدر کی شادی کی تقریبات میں منفرداسٹائلنگ سے مسلسل توجہ حاصل کرنے والی مریم نواز ایک بارپھر پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی میں اپنائے گئے انداز کے باعث سوشل میڈیا پرزیربحث ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sania Ashiq Offical (@saniaashiq24)


مریم نواز کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں سُرخ لانگ فراک کے ساتھ ہم رنگ کڑھائی والے دوپٹے اور ہمیشہ کی طرح بیش قیمت برانڈڈ جوتوں میں نظرآرہی ہیں۔
اپنی اس اسپیشل لُک کو مریم نے بالوں کے مخصوص انداز، میچنگ کلچ اور روایتی زیورات کے ساتھ مکمل کیا۔
مریم کا یہ لباس پاکستان کی معروف فیشن برانڈ ‘آغانور’ کا تیارکردہ ہے جو ان کی ویب سائٹ پر22 ہزارروپے میں دستیاب ہےجبکہ ان کے منولو بلیہنک جوتوں کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریبا ایک لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی تقریب سے دلکش تصاویر شیئرکیں جبکہ دلہن ثانیہ اشفاق نے مریم نواز کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شادی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔