علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی، زرنش خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ زرنش خان کا ماننا ہے کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔زرنش خان حال ہی میں وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان سے متعلق بہت ہی غلط معلومات دستیاب ہے، البتہ کم عمری میں شادی کرنے سے متعلق معلومات درست ہے۔زرنش خان نے کہا کہ اگر روحانی موضوع پر بحث ہو تو وہ فیروز خان سے جیت نہیں پائیں گی جب کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آئمہ بیگ کے مقابلے اچھی انگریزی نہیں بول پائیں گی۔
اداکارہ نے پروگرام میں کہا کہ اگر کسی بھی معاملے پر بحث ہو تو وہ عمران عباس سے جیت جائیں گی۔زرنش خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر فریال محمود کے ساتھ ڈانس مقابلہ ہو تو وہ ان سے ہار جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں زرنش خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی پلاسٹک سرجری نہیں کرائیں گی، وہ 10 سال کے بعد بھی ایسی ہی رہیں گی۔انہوں نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے والی اداکاراؤں کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سب پہلے خوبصورت ہوتی تھیں، اب سب بطخوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں زرنش خان نے یہ بھی کہا کہ اگر بدتمیزی کرنے کے معاملے پر ان کا مقابلہ علیزے شاہ ہوجائے تو وہ ہار جائیں گی اور علیزے جیت جائیں گی۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

17 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

28 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

45 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

59 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

1 hour ago