شاہد آفریدی کی تنقید کا جواب شاہنواز دھانی نے گراؤنڈ میں اپنی پرفامنس سے دے دیا، میچ وننگ سپیل۔۔ پچھلے میچ کے ہیرو شاہین کو بھی آؤٹ کر دیا، ویڈیو

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 6 میں شاہنواد دھانی نے ملتان سلطانز کے لئے میچ وننگ پرفامنسز دی تھی اور ایک بہترین ایمرجنگ بولر کے طور پر اُبھر کر آئے تھے
پی ایس ایل 7 میں وہ اس طرح کی فارم میں نطر نہیں آرہے تھے جس پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھی کہا تھا کہ میں ان کی پرفامنس سے خوش نہیں ہوں۔ان کی سیلبریشن بھی تھوڑی زیادہ ہو جاتی ہے اور انہیں اپنی پرفامنس پر توجہ دینا چاہیے۔
آج میچ میں شاہنواز دھانی نے بہترین پرفامنس دی اور 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔سوشل میڈیا پر بھی شاہنواز دھانی کی خوب تعریفیں کی جاری ہیں انہوں نے پچھلے میچ کے ہیرو شاہین آفریدی کو بھی آؤٹ کیا۔ ویڈیو