” نور مقدم کے قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں” فیصلے پر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا
لاہور(قدرت روزنامہ)نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو موت کی سزا سنائے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رد عمل میں کہا کہ ظاہر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہ تھے، اس نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ استعمال کر کے متاثرہ کی ساکھ پر حملے بھی کئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ظاہر جعفر نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا، شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔ نور پر رحمتیں ہوں ۔
The wounds Noor Mukadam’s rape & murder inflicted on the collective conscience of humanity may never heal but it is reassuring that beasts in human disguise will realise that consequences can be grave.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 24, 2022
مریم نواز نے مزید کہا کہ نورمقدم کی عصمت دری اور قتل نے انسانیت کے ضمیر پر جو زخم لگائے ہیں وہ شاید کبھی مندمل نہیں ہوں گے ، لیکن یہ یقین آگیا کہ انسانی بھیس میں موجود درندوں کو یہ احساس ہو جائے گا کہ اس طرح کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔