” نور مقدم کے قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں” فیصلے پر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو موت کی سزا سنائے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رد عمل میں کہا کہ ظاہر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہ تھے، اس نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ استعمال کر کے متاثرہ کی ساکھ پر حملے بھی کئے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ظاہر جعفر نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا، شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے .

نور پر رحمتیں ہوں .


مریم نواز نے مزید کہا کہ نورمقدم کی عصمت دری اور قتل نے انسانیت کے ضمیر پر جو زخم لگائے ہیں وہ شاید کبھی مندمل نہیں ہوں گے ، لیکن یہ یقین آگیا کہ انسانی بھیس میں موجود درندوں کو یہ احساس ہو جائے گا کہ اس طرح کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں