چین کا کرپٹو کرنسی سے متعلق بڑا فیصلہ

بیجنگ (قدرت روزنامہ)چین نے کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائد کرتے ہوئے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین سے روک ‏دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کےمرکزی بینک نےکمپنیوں کوکرپٹوکرنسی سےمتعلق ‏انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔چین میں کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائدہے اور چند روز قبل چینی حکام نےملک بھرمیں ‏کرپٹو مائننگ بندکرادی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نےکچھ روز پہلےکرپٹوکرنسی پر پابندی عائد کی اور اب بینکوں
کو ‏کرپٹو لین دین سے منع کیا ہے۔دوسری جانب ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکا دہی میں نہ آئیں۔ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں ‏شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں۔ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین ‏دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ ‏آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں۔

Recent Posts

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

1 min ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

10 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

19 mins ago

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

28 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد…

35 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم…

44 mins ago