چین کا کرپٹو کرنسی سے متعلق بڑا فیصلہ

بیجنگ (قدرت روزنامہ)چین نے کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائد کرتے ہوئے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین سے روک ‏دیا . بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کےمرکزی بینک نےکمپنیوں کوکرپٹوکرنسی سےمتعلق ‏انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین نہ کرنے کی ہدایت کر دی .

چین میں کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائدہے اور چند روز قبل چینی حکام نےملک بھرمیں ‏کرپٹو مائننگ بندکرادی تھی . رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نےکچھ روز پہلےکرپٹوکرنسی پر پابندی عائد کی اور اب بینکوں کو ‏کرپٹو لین دین سے منع کیا ہے . دوسری جانب ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکا دہی میں نہ آئیں . ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں ‏شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں . ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین ‏دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ ‏آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں . . .

متعلقہ خبریں