طوبی عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آئیں ، خوش آمدید کہوں گی ، دانیہ شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ شاہ واپس آئیں توانہیں خوش آمدید کہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا کہ جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے اس لئے انہیں میں نے چوتھی شادی کی اجازت دی ہے ۔ طوبیٰ عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔
انٹرویو میں عامر لیاقت نے کہا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طوبیٰ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاریں، کہیں پر ملازمت کریں، کام کریں اگر میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں تو نہ رہیں ۔