کن کن شہروں میں ہلکی بارش اور کہاں کہاں برفباری کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا . تا ہم بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان .

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا . تاہم کشمیر، خیبرپختونخوااور پنجاب میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی .

سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر):کشمیر:راولاکوٹ30،گڑھی دوپٹہ15،مظفرآباد(سٹی08،ائیرپورٹ05)،کوٹلی01،خیبرپختونخوا:پٹن12،دیر(زیریں07،بالائی06)،بالاکوٹ،مالم جبہ،کالام06،سیدوشریف، کاکول03،میرکھانی02، بنوں،چراٹ،چترال،دروش 01،پنجاب:جوہر آباد 10، چکوال 08، اٹک05،راولپنڈی (چکلالہ02، شمس آباد 01)، سرگودھا، نور پور تھل 02، اسلام آباد (بوکرہ، گولڑہ، سید پور 01)اور مری میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی . برف باری (انچ): مالم جبہ اور کالام میں 3.0انچ برفباری ہوئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، مالم جبہ منفی 04، گوپس،کالام، اسکردو،استور،ہنزہ منفی 03،پلوامہ،بارہ مولہ منفی02، بگروٹ اور شوپیاں میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں