خالی پیٹ ایک چمچ گھی کھانا صحت کیلئے مفید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وہ دن گئے جب فٹنس کے بارے میں شعور رکھنے والے لوگ کولیسٹرول اور وزن میں اضافے کی پریشانیوں سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں گھی اور مکھن کو یکسر چھوڑ دیتے تھے۔ گھی ایک جدید ترین سپر فوڈ ہے جو نا صرف اپنے مخصوص ذائقے کے لیے بلکہ صحت سے متعلق فوائد کے لیے بھی مشہور ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے دن کا آغاز گھی سے کرنا آپ کے نظام ہاضمہ کو صاف کر سکتا ہے اور قبض کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور ہمارے معدے کے تیزابی پی ایچ کو کم کرتا ہے۔ ناقص خوراک، تناؤ یا نیند کی کمی، خراب طرز زندگی، اینٹی بائیوٹک کا استعمال آنتوں کے غیر صحت مند ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بھرپور ذریعہ، گھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور گھی درحقیقت وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی کولیسٹرول کا سبب نہیں بنتا بلکہ یہ کولیسٹرول کو بہتر کرتا ہے، جسم میں صحت مند چربی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہاں ماہرین نے خالی پیٹ ایک چائے کے چمچ گھی سے اپنے دن کی شروعات کرنے کے چند فوائد کی فہرست دی ہے۔

آپ کے نظام ہاضمہ کو صاف کرتا ہے:

گھی معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے جو کھانے کو تیزی سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

چمکدار اور صاف جِلد:

گھی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بناتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جِلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرتا ہے:

گھی پورے جسم کو انتہائی ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے اور آنتوں کے راستے کو صاف کرتا ہے اس طرح آنتوں کی ہموار حرکت میں مدد ملتی ہے۔

آپ کی بھوک کو زیادہ دیر تک کنٹرول کرتا ہے:

گھی کھانے سے ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رہتا ہے جس سے ہمیں بھوک کم لگتی ہے اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

ہڈیوں کیلئے مفید:

روزانہ صبح خالی پیٹ گھی کھانے سے آپ کی ہڈیوں کی طاقت بڑھتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

16 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

28 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

42 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

47 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

1 hour ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

2 hours ago