ایک لیٹر میں 23 کلو میٹر چلنے والی سوزوکی کی نئی گاڑی اب پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی نے پاکستانی مارکیٹ میں کافی عرصے بعد ایک ایسی کار متعارف کرائی ہے جس کے صارفین کئی سال سے منتظر تھے۔گزشتہ سال سوزوکی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ نئی جنریشن کو مارکیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔
کمپنی کی جانب سے گزشتہ روزلاہور میں ہونے والے ایونٹ میں 11 سال بعد سوئفٹ کی نئی جنریشن کو پیش کیا گیا۔
سوزوکی سوئفٹ کی اس جنریشن کو بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ سال فروری میں لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم ستمبر میں اس کی پروڈکشن روک دی گئی تھی۔پاکستان میں اس گاڑی کو 12 سو سی سی انجن کے ساتھ تین ویریئنٹ جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی آٹو میٹک اور جی ایل ایکس سی وی ٹی آٹومیں مارکیٹ کیا گیا ہے۔

سوزوکی کے مطابق بین الاقوامی ماڈل اور پاکستان میں پیش کیے گئے ماڈل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں گزشتہ ماڈل کی نسبت ایکسٹیریئر میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے گاڑی کو اسپورٹس لک ملتی ہے۔
کمپنی کا دعوٰی ہے کہ ایندھن کی بچت میں یہ گزشتہ سوئفٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔سوئفٹ کے پچھلے ماڈلز میں ایندھن کی اوسط ایک لیٹر میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔
تاہم مینویل ٹرانسمیشن کا نیا جی ایل ماڈل ایک لیٹر میں 23.20 کلومیٹر، جب کہ دونوں آٹو میٹک ورژن جی ایل سی وی آٹو میٹک اور جی ایل ایکس سی وی آٹو 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ ایک لیٹر میں طے کر سکتی ہے۔
سوئفٹ 2022 میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن، نئے کنسول ، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس آپرٹینگ سسٹم سے مطابقت رکھنے والے ٹچ اسکرین انفو ٹینمینٹ سسٹم کے ساتھ نئے کنٹرولز بھی دیے گئے ہیں۔
سوزوکی نے پرانی سوئفٹ کی نسبت اس نئی جنریشن میں کچھ فیچرز کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنٹ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، ڈیجیٹل انسٹرمینٹ کلسٹراور کی لیس انٹری شامل ہیں۔سوئفٹ 2022 جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار جب کہ جی ایل ایکس سی وی آٹو کی ایکس فیکٹری قیمت 28 لاکھ 99 ہزار اور جی ایل سی وی آٹومیٹک 26 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

1 hour ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago