صبا قمر صدرِ پاکستان بن کر سب سے پہلا کام کیا کریں گی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے مستقبل میں کبھی صدرِ پاکستان بننے پر اپنی پہلی ترجیح کے حوالے سے بتادیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر انہیں پاکستان کا صدر بنایا جاتا ہے تو وہ سب سے پہلے کیا کام کریں گی؟
جواب میں صبا قمر نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لوگ تعلیم یافتہ ہوں لہذا میری پہلی ترجیح تعلیم ہوگی۔غیر ملکی پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کا نام لیا۔
واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔