(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔
صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں صرف 2افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔گاڑی میں تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں سفر کرسکےگا۔
ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔ کاروباری مراکز آج رات 12بجے سے8اگست تک بند رہیں گے۔
میڈیا ورکرز کو ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا ورکرز کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
صنعتیں کھلی رہیں گی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ دودھ، سبزی اور اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
سماجی، مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی۔
صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کےعلاوہ تمام دفاتر بند ہوں گے۔
دفاتر کے عملے کو لانے کےلیے مختص گاڑی کو سڑک پر آنے کیلئے اجازت لینی ہوگی۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈلیوری بوائے کا کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھنا لازمی قرار۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…