مغربی ہوائوں کے 3سلسلے ملک پر اثر انداز ہونے کو تیار۔۔مزید موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ملک کے شمال میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ درجہ حرارت موسمِ سرما جیسے جاری رہیں گے . جنوبی حصّوں میں موسم نسبتاً گرم اور صاف رہیگا .

اگلے ہفتے کے اختتام سے مارچ کے دوسرے ہفتے تک تیز بارشیں متوقع ہیں . رواں ہفتے مغربی ہواؤں کے 3 سلسلے متوقع ہیں (آج رات سے اگلے ہفتے کے اختتام کے درمیان) جبکہ سب سے زیادہ امکانات ہفتے کے وسط سے بروز سنیچر (5 مارچ) تک ہیں . اس کے نتیجے میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے . آنے والے جمعرات یا جمعہ کو مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل موسمی صورتحال متوقع ہے . خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6500 سے 7000 فٹ کی بلندی سے کہیں کہیں برفباری کی توقع ہے . اگلے ہفتے کے اختتام تک شمال مغربی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر اچھی برفباری کا امکان ہے . پیشگوئی (اگلے 7 دن): ملک کے شمال میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ درجہ حرارت موسمِ سرما جیسے جاری رہیں گے . جنوبی حصّوں میں موسم نسبتاً گرم اور صاف رہیگا .

اگلے ہفتے کے اختتام سے مارچ کے دوسرے ہفتے تک تیز بارشیں متوقع ہیں . رواں ہفتے مغربی ہواؤں کے 3 سلسلے متوقع ہیں (آج رات سے اگلے ہفتے کے اختتام کے درمیان) جبکہ سب سے زیادہ امکانات ہفتے کے وسط سے بروز سنیچر (5 مارچ) تک ہیں . اس کے نتیجے میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے . آنے والے جمعرات یا جمعہ کو مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل موسمی صورتحال متوقع ہے: ➼ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6500 سے 7000 فٹ کی بلندی سے کہیں کہیں برفباری کی توقع ہے . اگلے ہفتے کے اختتام تک شمال مغربی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر اچھی برفباری کا امکان ہے . اس ہفتے شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں چند ایک مقامات گرج چمک کیساتھ 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے . تصاویر 1 اور 2 دیکھیں، البتّہ اس میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے والی بارش کی مقدار بھی شامل ہے . رواں ہفتے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے . اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصّوں میں دھوپ ہوگی جبکہ ملک کے شمالی پہاڑی مقامات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے . سال کے اس وقت کے حساب سے اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے رہینگے . سندھ اور بلوچستان میں البتّہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑے زیادہ رہینگے . مطلع جزوی ابر آلود جبکہ منگل سے جمعرات کے درمیان 5 سے 10 ملی میٹر بارش کی توقع ہے . زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ) رہنے کی توقع ہے . دن کے وقت شمال مغرب کی سمت سے 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں . تربت: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ہے . اتوار کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چلنے کا امکان ہے . اگلے 3 دنوں کے دوران، ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ تر دھوپ والا موسم متوقع ہے اور پہاڑی شمال میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان ہے . ملک کے بالائی حصوں میں سال کے اس وقت کے لیے اوسط درجہ حرارت 1-4 ڈگری معمول سے نیچے رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں