طالب علموں کیلئے بڑی خبر،محکمہ تعلیم نے حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جی سی یو کا15 جولائی سے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کھولنے کا اعلان ،داخلہ فارمز آن لائن جمع کرائے جا سکیں گے . پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق رواں سال تمام 27 مضامین میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،نئی میرٹ پالیسی میں انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا ویٹج 40 فیصد ہو گا،انٹرویوزکے20 فیصد، انٹرمیڈیٹ امتحان کے30 فیصد ، میٹرک کے نمبرز کا10 فیصد ہو گا جبکہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں، معذور افراد داخلہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے .

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ ریگولر اور سیلف سپورٹ پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست ہے،داخلہ کے عمل کو مکمل ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، داخلہ فارمز اور تعلیمی دستاویزات کی فوٹوکاپیاں جمع کرانا ضروری نہیں،آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 اگست 2021 ء ہے . پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ امیدہے انڈرگریجوایٹ کلاسز کا آغاز ستمبر 2021 میں ہو گا . . .

متعلقہ خبریں